کراچی پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر1483 ملزمان کو گرفتار کیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات
سندھ پولیس میں تقرریاں و تبادلے، عبد السلام شیخ ایس ایس پی حیدرآباد تعینات

کراچی:سندھ پولیس نے گزشتہ 14یوم کے دوران سندھ بھر سے مجموعی طور پر1483 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپہ مار کاروائیوںاور پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے321مفرور ،126اشتہاریوںو دیگر1036ملزمان سمیت مجموعی طورپر1483ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران118مفرور،24اشتہاری و دیگر495ملزمان سمیت مجموعی طور پر637ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتارکیا جن کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں : سندھ پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام، مسلح افراد نے پولیس اہلکارسے موٹر سائیکل نقدی لوٹ لی

حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کے67مفرور،28اشتہاری و دیگر304ملزمان سمیت مجموعی طور پر399 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتا رکرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ترجمان کے مطابق لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران83مفرور،58اشتہاری ودیگر69ملزمان سمیت مجموعی طورپر210ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

سکھرپولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران14مفرور،10اشتہاری ودیگر136ملزمان سمیت مجموعی طور پر160ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔ترجمان کے مطابق میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران07مفرور،04اشتہاری ودیگر32ملزمان سمیت مجموعی طور پر43ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔

شہید بینظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران32مفرور،02اشتہاری ملزمان سمیت مجموعی طور پر34ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

Related Posts