عدالت نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، ضمانت منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، ضمانت منظور
عدالت نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، ضمانت منظور

عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا جس کے تحت مریم نواز کی درخواست منظور ہو گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ صرف تیمارداری کے لیے درخواستِ ضمانت قابلِ قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے۔فردوس عاشق اعوان

چوہدری شوگر ملز کیس  میں ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ججز کے 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

ہائی کورٹ ججز نے مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ ایک ایک کروڑ کے 2 مچلکے جمع کروائیں، صرف تیمار داری کا عذر کافی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر کو  لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے مریم نواز کی انسانی بنیادوں پر درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ مریم نواز کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔انہیں والد سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔ 

نیب کے وکیل نے کہاکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز سروسز ہسپتال میں گزشتہ روز تک رہیں، اس لئے مریم نواز کی انسانیت کی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر عمل نہیں ہو سکتا۔ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا جائے۔

مزید پڑھیں: چوہدری شوگرملزکیس: مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Related Posts