دُنیا کا سب سے سب سے چھوٹا کیمرہ تجارتی بنیادوں پر استعمال کے لیے دستیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا کا سب سے سب سے چھوٹا کیمرہ استعمال کے لیے دستیاب
دُنیا کا سب سے سب سے چھوٹا کیمرہ استعمال کے لیے دستیاب

ماہرینِ الیکٹرونکس نے دُنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ تیار کر لیا ہے جسے جاسوسی، طبی آپریشن اور فوٹو گرافی سمیت دیگر اہم شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کیمرہ تیار کرنے والی اومنی ویژن نامی کمپنی نے  اس کیمرے کا نام او وی 6948 رکھا ہے جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے دنیا کا سب سے چھوٹا امیج سینسر قرار دیا جو تجارتی بنیادوں پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں فائیو جی کا آغاز، سروس 50 شہروں میں لانے کا منصوبہ

اومنی ویژن کے مطابق دُنیا کے اس سب سے چھوٹے کیمرے کی لمبائی اور چوڑائی 0.575 ملی میٹر جبکہ موٹائی 0.232 ملی میٹر ہے جبکہ کیمرا ماڈیول میں رکھنے کے بعد لمبائی اور چوڑائی 0.65 ملی میٹر ہوجاتی ہے۔

اینڈواسکوپی کے لیے آزمائش پر یہ کیمرا کامیابی سے جسم کی اندرونی تصاویر ماہرینِ طب تک پہنچانے میں کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کی چپ سے 120 ڈگری کا فیلڈ ویو دیکھا جاسکتا ہے۔

ننھے منے کیمرے کی فوکس رینج 3 سے 30 ملی میٹر تک ہے جبکہ اس کے ذریعے 120 فریمز فی سیکنڈ کی رفتار سے ویڈیو بنائی جاسکتی ہے جو انتہائی اعلیٰ معیار کی ویڈیو ہوتی ہے۔

انتہائی مختصر جسامت کے حامل کیمرے کی مدد سے طب کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ اور زراعت کے شعبے میں بھی اس کیمرے کا استعمال کرکے آسانیاں پیدا کی جاسکتی ہیں جبکہ مختلف صنعتوں میں انتہائی مہارت سے تصاویر لے کر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرینِ فلکیات نے 20 کلومیٹر قطر کے ایک بلیک ہول کو دریافت کر لیا جو دستیاب معلومات کے تحت کائنات میں سب سے چھوٹا ہے۔

اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ٹوڈ تھامپسن اور ان کے ساتھیوں نے اس عجیب و غریب بلیک ہول بڑے ستارے کی حرکت میں غیر معمولی ڈگمگاہٹ کے باعث دریافت کیا۔

مزید پڑھیں: ماہرینِ فلکیات نے 20 کلومیٹر قطر کا سب سے چھوٹا بلیک ہول دریافت کر لیا

Related Posts