وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ہم آج سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام شروع کر رہے ہیں جو ضرورت مندوں کو انڈر گریجویٹ سطح کی تعلیم میں مدد دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام شروع کریں گے جس کے تحت اگلے 4 سال کے دوران 2 لاکھ افراد اسکالرشپ حاصل کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی جیل سے نجی ہسپتال منتقل، ٹیسٹ کیے جائیں گے
وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق اس پروگرام کے تحت طلبہ کو ہر سال 50 ہزار اسکالرشپس دی جائیں گی جکبہ ان میں سے 50 فیصد خواتین کے لیے ہوں گی۔
عمران خان نے کہا کہ اسکالرشپ کا یہ پروگرام وزیر اعظم کے احساس پروگرام کے سائے تلے شروع کیا جارہا ہے جبکہ خواتین کا کوٹہ اس لیے رکھا جائے تاکہ انسانی کیپٹل ڈویلپمنٹ کو فروغ دیا جاسکے۔
I will launch the largest ever needs-based undergraduate scholarship programme in the history of Pakistan today. 200,000 scholarships will be awarded over the next 4 years, 50,000 every year, 50% of these for women to promote human capital development under my @Ehsaas_Pk umbrella
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 4, 2019