عثمان بزدار کا وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کے بعد الوداعی پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab governor accepts CM Buzdar's resignation

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنے الوداعی پیغام میں کہا ہے کہ وزارتیں اور عہدے آنے جانے والی چیز ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا ہے اور منظوری کے بعد وزارتِ اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ عدم اعتماد، ایم کیو ایم آئندہ 36گھنٹوں میں فیصلہ کر لے گی۔ امین الحق

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے عہد نبھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عہدے اور وزارتیں آنے جانے والی چیز ہیں۔ پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہی سب سے اہم ہے۔

پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ میں نئے پاکستان کے عزم کی تکمیل میں ہمیشہ وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی نشست پر پرویز الٰہی کی آمد کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہیں ہموار ہو گئیں۔ منحرف اراکینِ اسمبلی نے بھی پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ان کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔ 

Related Posts