گڈانی:صاحبزادہ سلطان نے حب ریلی 2022 میں دفاعی چیمپئن نادر مگسی سےٹائٹل واپس چھین لیا۔
دفاعی چمپئن میر نادر مگسی 22سیکنڈ کے فرق سے اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے، صاحبزادہ سلطان محمد علی نے فاسٹیسٹ ٹائم آف دی ڈے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
ویمن پرپیڈ کٹیگری میں ماہم شیراز نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ویمن اسٹاک کٹیگری میں ندا واسطی نے میدان مار لیا۔ اتوار کوبلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں حب ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد ، خواتین ریسرز نے حصہ لیا ۔
مردوں کی اے پریپڈکٹیگری میں صاحبزادہ سلطان محمد علی نے میدان مار لیا۔طلحہ رئیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں:حب ریلی کیلئے گڈانی کے ساحل پر نیا ٹریک تیار