آسکر ایوارڈز 2022 کی نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسکر ایوارڈ 2022، ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا
آسکر ایوارڈ 2022، ول اسمتھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

آسکر ایوارڈز 2022 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا، فلم ‘دا پاور آف دی ڈاگ‘ سب سے آگے ہے، ستائیس مارچ کو ہالی ووڈ میں ہونے والی ایک تقریب میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بہترین فلم کے لیے بارہ ووٹوں کے ساتھ ‘دا پاور آف دی ڈاگ‘ سب سے آگے ہے، بہترین اداکارکی کیٹیگری میں جاویر بارڈم، بینیڈکٹ کمبربیچ، اینڈریوگارفیلڈ، ول اسمتھ اور ڈینیل واشنگٹن نامزد ہوئے ہیں۔

بہترین اداکارہ کے لیے جیسیکا کیسٹین ، اولیوا کولمین، پینیلوپ کُرز، نیکول کڈمین اور کرسٹن اسٹیورٹ نامزد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول کی زبان پھسلی کیوں؟ کانپیں ٹانگ رہی ہیں پر ظہیر عباس کا گانا تیار

بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری میں پال تھامسن اینڈرسن، کینیتھ ،جین کیمپین اور اسٹیون سپلبرگ کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا ہے۔

بہترین معاون اداکاہ کے لیے کیرین ہنڈز، ٹرائے کوٹسر، جیسی پلیمنز، جے کے سمنز اور کوڈی سمٹ نامزد ہوئے ہیں۔

فیچر فلم میں ڈرائیو مائی کار، فلی، دی ہینڈ آف گاڈ ، اے یاک ان دی کلاس روم اور دی ورسٹ پرسن ان دی ورلڈ نامزد ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 کے بعد یہ پہلی بار ہوگا جب آسکر کی تقریب باقائدہ میزبان کے ساتھ منعقد کی جائے گی، اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے تقریب بنا ہوسٹ کے ہی منعقد کی جاتی رہی ہے۔

Related Posts