مولانا فضل الرحمن کے وزیراعظم سے متعلق بیان نے دل توڑ دیا، نیلم منیر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

neelam munir on JUI
مولانا فضل الرحمن کے وزیراعظم سے متعلق بیان نے دل توڑ دیا‘ نیلم منیر

لاہور: جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ اسلام آباد میں جاری ہے، جہاں پر گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی طرف سے کہا گیا کہ حکومت کو دو دن کی مہلت دیتے ہیں۔ اس پر اداکارہ نیلم منیر نے مولانا کے وزیراعظم سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان نے میرا دل توڑ دیا ہے۔

اداکارہ نیلم منیر نے سیاسی ہلچل کے بارے میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مولانا کی آزادی مارچ کے دوران کی گئی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نیلم منیر کا کہنا تھا کہ دل سے تمام مذہبی سکالرز کی عزت کرتی ہوں اور انکی تقاریر اور لیکچرز سے رہنمائی حاصل کرتی ہوں۔ مولانا صاحب نے عمران خان کو ان کے گھر سے گرفتار کرنے کی دھمکی دی اور مولانا صاحب کی اس دھمکی نے میرا دل توڑ دیا۔

یہ پڑھیں آزادی مارچ: مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کیلئے2 دن کی مہلت

نیلم منیر نے لکھا کہ ہمارا ملک افراتفری، انتشار اور سول نافرمانی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم نوجوانوں کو اپنی تقدیر سنبھالنے کی ضرورت ہے جس کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ہم ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی ایک نہ سنیں۔ ہم نوجوانوں کو ان لوگوں اور اداروں کے خلاف متحد ہونا ہوگا، چاہے وہ کوئی بھی ہو، جو ہمارے پیارے ملک کو برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ نیلم منیر حال ہی میں فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں کیے گئے آئٹم سانگ اور آئٹم سانگ کو آئی ایس پی آر کا پروجیکٹ قرار دینے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی زد میں رہی ہیں۔نیلم منیر کا کہنا تھا کہ ’’کاف کنگنا‘‘ آئی ایس پی آر کا پروجیکٹ تھا اور اسی لیے انہوں نے آئٹم سانگ کرنے کی ہامی بھری۔ پاکستان کے لیے ان کی جان بھی حاضر ہے۔

Related Posts