وزیراعظم نے عثمان بزدار کوہٹانے کیلئے غور شروع کردیا، فواد چوہدری کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM considering Buzdar’s removal as CM Punjab: Fawad

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے پر غور کررہے ہیں۔

ہفتہ کی شب نجی چینل سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کرنا چاہتی لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم ان کی تبدیلی پر غور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالےسے واضح مخالفت پائی جاتی ہے اور عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے پارٹی میں گروپ بندی بھی ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:تحریک عدم اعتماد،قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرنے کا امکان

گزشتہ دنوں علیم خان گروپ کی وجہ سے عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تاہم آج وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عثمان بزدار کی تبدیلی پر غور کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اپنا استعفیٰ وزیراعظم کے روبرو پیش کیا لیکن وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ قبول کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا تھا کہ اگر میرے استعفیٰ سے معاملات حل ہوتے ہیں تو میں استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہوں۔

Related Posts