کراچی کا موسم کب تک گرم رہے گا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کا موسم کب تک گرم رہے گا؟
کراچی کا موسم کب تک گرم رہے گا؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان میں بھی موسم گرم رہنے کا مکان ہے۔

کراچی میں مارچ کے مہینے میں ہی مئی والی گرمی شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اکثریت میں یہ تشویش پائی جارہی ہے کہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا تاہم اس بارے میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتا دیا کہ رمضان المبارک میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم کیسا رہے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں رمضان المبارک میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج کل موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ 23 مارچ تک درجۂ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریزلاہور منتقل

مزید برآں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا ہے کہ 23 مارچ کے بعد شہرِ قائد میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 14 مارچ کو محکمہ موسمیات نے یہ الرٹ جاری کیا تھا کہ دن میں سمندری ہوائیں بندرہنے کی وجہ سے شہر میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

بعدازاں انہوں نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

Related Posts