پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریزلاہور منتقل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریزلاہور منتقل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریزلاہور منتقل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے سیریز میں شامل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی لاہور کے سپرد کردی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں بورڈز نے مشاورت کے بعد 19 مارچ کی صبح فیصلہ کیا جس کے مطابق 29،31 مارچ اور 2 اپریل کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول تین ون ڈے میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، ون ڈے میچز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجےشروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:محمد یوسف کا بیٹی کی شادی پرجذباتی پیغام

مزید برآں پی سی بی کے مطابق 5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا، ٹی ٹوئنٹی میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ مہمان ٹیم کے وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے جنہیں ایک روزہ روم آئسولیشن کے بعد اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

قومی وائیٹ بال کھلاڑی 22 مارچ کو اکٹھے ہوں گے بعدازاں انہیں 25 مارچ سے ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Related Posts