رحیم یار خان کی خواتین پولیس افسران کی سٹی فوکل پرسن کے عہدے پر تعینات سب انسپکٹر میری روز نے خودکشی کرلی ہے جس سے قبل اپنے آخری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دعا کرنا میری جان آسانی سے نکل جائے۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر میری روز نے 3 روز قبل گھریلو ناچاقی اور شوہر سے جھگڑے کے باعث دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کا فیصلہ کیا۔ جان کی بازی ہار جانے والی پولیس انسپکٹر کے آخری پیغام نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:
مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں، نئی تعمیرات مسمار
سب انسپکٹر میری روز اپنی دو بیٹوں سے بہت پیار کرتی تھیں اور خودکشی سے قبل اپنے کمرے کی ڈریسنگ ٹیبل پر ان کا تحریر کیا گیا پیغام دیکھا جاسکتا ہے جس میں خاتون سب انسپکٹر نے اپنی بیٹیوں کے متعلق کچھ باتیں کیں۔
