سیاسی اقتدار کے چکر میں اسلامی احکام و اقدار بُری طرح پاما ل ہورہی ہیں، مفتی تقی عثمانی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی اقتدار کے چکر میں اسلامی احکام و اقدار بُری طرح پاما ل ہورہی ہیں، مفتی تقی عثمانی
سیاسی اقتدار کے چکر میں اسلامی احکام و اقدار بُری طرح پاما ل ہورہی ہیں، مفتی تقی عثمانی

معروف اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے اعلیٰ سیاسی رہنماؤں کے درمیان جاری محاز آرائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلامی احکام و اقدار کی بُری طرح پامالی ہورہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف گزشتہ چند دنوں کے دوران جو تنقید کی گئی ہے اُس کے بعد مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان جاری کیا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیاسی اختلافات میں جس بری طرح اسلامی احکام واقدار پامال ہورہی ہیں انکا تصور کرکے ڈر لگتا ہے اللہ تعالی اسکے وبال سے بچائے،قرآن کریم سورہحجرات میں فرماتاہے کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑاو غیبت نہ کرو بدگمانی نہ کرو کسی دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور کسی کانام بگاڑ کر نہ بلاؤ۔

انہوں نے سیاسی قیادت پر بھی زور دیا کہ وہ مہذب رویہ اختیار کریں کیونکہ یہ معاشرے کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان میں میزائل گرنے کی غلطی تسلیم کرلی

مزید برآں مفتی تقی عظمانی نے کہا کہ اختلاف چاہے سیاسی ہو یانظریاتی اسے دشمنی بنا کر مرنے مارنے اور گالیاں دینے کا طریقہ معاشرے کے لئے مہلک ہےتنقید دلائل سے ہوتی ہے بھونڈی زبان سے نہیں قرآن میں حضرت موسی و ہارون علیہماالسلام کو فرعون کے مقابلے میں بھی نرم بات کرنے کی تلقین فرمائی گئی خدارا سوچیں کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔

Related Posts