جلسہ کیوں کیا؟ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جلسہ کیوں کیا؟ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا
جلسہ کیوں کیا؟ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے قبل مبینہ طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ محمود خان اور دیگر وفاقی وزیر کو لوئر دیر میں بلدیاتی انتخابات سے قبل عوامی اجتماع میں شرکت کرنے پر نوٹس بھیجے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو 14 مارچ کو طلب کیا ہے، نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر کے پی اور وزیر اعلیٰ کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزراء مراد سعید، پرویز خٹک اور صوبائی وزیر انور زیب خان کو عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے لوئر دیر کا دورہ کرنے پرنوٹس جاری کیے ہیں۔ کے پی کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ صوبے میں 31 مارچ کو ہوگا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو آئندہ انتخابات کے پیش نظر لوئر دیر کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔ الیکشن مانیٹرنگ باڈی نے ایک بیان جاری کیاتھا، جس میں وزیراعظم کو لوئر دیر میں عوامی اجتماع یا جلسہ کرنے سے روکا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جنرل باجوہ نے مجھ سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، وزیر اعظم

اس میں مزید کہا گیا کہ صدر، وزیراعظم، قانون ساز اور گورنر انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد علاقے کا دورہ نہیں کر سکتے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے ضابطہ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن ایکٹ آف پاکستان کے سیکشن 233 اور 234 کے تحت قانونی کارروائی کا انتباہ کیا ہے۔

Related Posts