اقتصادی رابطہ کمیٹی بجلی کے نرخوں میں 5 روپے کمی، رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ECC approves Rs5 cut in power tariff, Ramazan Relief Package

اسلام آباد :کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چار ماہ کیلئے وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت بجلی کے ٹیرف بیس ریٹ میں 5 روپے فی یونٹ کمی اور رمضان پیکیج کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں میں 8280 ملین روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج 2022 کی منظوری بھی دی گئی جس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر ملک بھر میں رعایتی نرخوں پر 19 اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیں گی تاکہ ماہ مقدس کے دوران عوام کی سہولت ہو سکے۔

اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کے نئے کامیاب اوورسیز پروگرام کی منظوری دی۔ای سی سی نے پاکستان سنگل ونڈو کے لیے انٹیگریٹڈ ٹیرف مینجمنٹ سسٹم کی ترقی کے لیے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں مجوزہ ترامیم پر وزارت تجارت کی سمری پر غور کیا اور اس کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 129ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے توغ فیلڈ سے کمرشل بنیادوں پر گیس مختص کرنے کی سمری جمع کرادی۔ای سی سی نے بحث کے بعد تجارتی بنیادوں پر توغ فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 16 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی اجازت دی۔گیس کی قیمت کا تعین متعلقہ ریگولیٹر لاگو قوانین اور پالیسی کے تحت کرے گا۔

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے پٹرولیم رعایتی معاہدے میں ترمیم کی اجازت دینے کے لیے ایک سمری جمع کرائی، جس میں گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کو او جی ڈی سی ایل کے والی، جندران ویسٹ، سرونا اور پسو بلاک میں کام کرنے کی دلچسپی کی تفویض کی اجازت دی گئی۔

Related Posts