ناراض رہنماؤں کو منانے کیلئے عمران خان نے آج پھر پارٹی اجلاس بلالیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to chair important meeting of party leaders today

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان آج پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں سے دوبارہ ملاقات کریں گے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین اور پنجاب کے سابق وزیر علیم خان کو منانے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی مجوزہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کو پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان سے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی کی مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت

یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیر اعظم عمران خان نے عمران اسماعیل کو علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت پاکستان تحریک انصاف کے الگ الگ رہنماؤں کی ناراضگی دور کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔

اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کبھی بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں علیم خان سے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات کروں گا۔

Related Posts