لیو ٹالسٹائی اور فیودور دوستوئیسکی انسان کو محض ایک جنس کی نظر سے ہی نہیں دیکھتے۔ یعنی ان کے نزدیک انسان دنیا کے چار کونوں میں سے جس کونے کا بھی ہو ایک ہی چیز نہیں ہے کہ آپ ایک ہی نسخہ تجویز کردیں اور وہ ہر جگہ چل جائے۔ ان کے نزدیک انسان کی ساخت میں اہم ترین کردار اس خطہ زمین کاہوتا ہے جہاں اس کی پیدائش اور پرورش ہوئی۔
یہ خطہ بود و باش کے لئے بہت آسان اور سہولتوں سے بھرپور ہوا تو یہاں بسے انسانوں کی جسمانی، اعصابی اور نفسیاتی ساخت اسی کے مطابق ڈھیلی ڈھالی ہوگی۔ لیکن اس کے برخلاف اس خطے کا انسان انہی پہلوؤں سے ان سے بالکل مختلف ہوگا جو تاریخی طور پر ایک مشکل خطہ زمین کا باشندہ ہے۔
یوکرین پر حملہ اور رشین ادب/ چوتھی قسط