اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دفاع کیلئے عالمی سازش کا نام لینا مضحکہ خیز عمل ہے۔عمران خان کے دفاع کیلئے کچھ باقی نہیں بچا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس عمران خان کے دفاع کیلئے کچھ نہیں بچا، وہ ان کے خلاف عالمی سازش کے مضحکہ خیز تصور کا سہارا لے رہے ہیں۔
شہباز شریف کی ایمان داری کی گواہی نیب کے گواہ دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب
ٹوئٹر پیغام میں ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ ماننا ہوگا کہ عمران خان بری طرح ناکام اور وسیع پیمانے پر عوامی حمایت سے محروم ہوچکے ہیں۔ حکومت کی نااہلی اور بدعنوانی کے پیچھے کوئی بین الاقوامی طاقت نہیں ہے۔
Those who have nothing left to defend IK with are now resorting to an absurd notion of "international conspiracy" against him. Admit it, IK has failed miserably and has lost support of the masses. Inflation, inefficiency, corruption, there's no international power behind these
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 6, 2022