پشاور :قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار میں مسجد کے اندر ہونے والے تباہ کن بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہو گئی جبکہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے دو سہولت کار وں کوگرفتارکرلیا۔
دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 7 خول ملے جبکہ پولیس نے زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔
یادرہے کہ خودکش بمبار نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل پولیس اہلکاروں اور دیگر نمازیوں پر فائرنگ کی،بعدازاں خود کو منبر کےسامنے اڑایا ،دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضاء پھیل گئے۔
مزید پڑھیں:پشاورمیں دھماکے کے بعد پاک آسٹریلیا ٹیموں کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ