ہمارے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی
ہمارے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی

میرپور خاص: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے میرپورخاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل چکی ہے، ق لیگ نے اپنا عہد عمران خان کے ساتھ نبھانے کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات پہلی نہیں تھی بلکہ ہر ہفتے ملاقات ہوتی ہے جب کہ ہم تو روزانہ ہی ملتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپ نہیں ہے بلکہ ایک گروپ ہے جس کا نام عمران خان ہے، ہمیں اعتماد ہے ہمارے ایم این ایز اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے، زر اور زرداری کی سیاست ان کو خرینا چاہتے ہیں لیکن یہ بکاؤ مال نہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوا کہ کل کنڈیاری میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی اور وہاں تصدم کی فضا پیدا کی، میچور سیاسی جماعتیں ایسا نہیں کرتی ہیں، بے نظیر کی عادت ایسی نہیں تھی، ہوسکتا ہے کہ نئی پیپلز پارٹی جو زرداری لیگ ہے اس کا شیوا ضرور ہوسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی پی نے سندھ اور کراچی کا وار زون بنا دیا ہے، خیرپور میں پرسوں 9 قتل ہوئے تھے۔ جی تھری لے کر لوگ گھوم رہے تھے۔ پولیس کے سامنے، نوابشاہ میں لاشیں پڑی ہوتی ہیں تو یہ جنازے پڑھنے نہیں جاتے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو آج 6 سال مکمل ہوگئے

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یوکرین کی جنگ بڑھی تو یورپ کی معیشت پر منفی اثر پڑے گا، پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، مستقل حل ایک سفارتی حل ہے جس کیلئے پاکستان بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے، یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلاء کیلئے پولینڈ و دیگر ممالک سے مدد مانگی ہے، کئی طالبعلم محفوظ مقام تک پہنچا دیئے گئے ہیں اور باقی بچوں کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Related Posts