ہوم ورک مکمل ہے، تحریک عدم اعتماد اگلے 48 گھنٹے میں لائی جائے گی، مولانا فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلی بار سپریم کورٹ آیا،یہ حکومت ہی ناجائز ہے،مولانا فضل الرحمن
پہلی بار سپریم کورٹ آیا،یہ حکومت ہی ناجائز ہے،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا، اُن کا کہنا تھا کہ اگلے دو سے تین دن بہت اہم ہیں، تحریک عدم اعتماد آئندہ 48 گھنٹے میں لائیں گے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کی سو فیصد کامیابی کا یقین ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اگلے 2 سے 3 دن بہت ہی اہم ہیں، ہوسکتا ہے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائے گی،اپوزیشن قیادت اپنا ہوم ورک مکمل کرچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں ہی پر غور ہورہا ہے، ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے، سارے امور کو دیکھا جارہا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، حکومتی اتحادیوں سے بھی ہم سب رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں کسی نکتے پر کوئی اختلاف نہیں۔ اپوزیشن تمام حل طلب امور پر اتفاق رائے کرکے بہت آگے پہنچ چکی، اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس ہے کہ خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے، ہم عدم اعتماد سے پہلے کسی داخلی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتے، اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ جب وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ کر لیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے۔

ہم نے امپائر سے حکومت کی سپورٹ ختم کرانا تھی۔ اب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد کر رہی ہیں کیونکہ اب اپوزیشن جماعتوں کی ضرورت کامن ہو گئی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک کی سو فیصد کامیابی کا یقین ہے۔ حکومتی اتحادیوں سے بھی اپوزیشن جماعتیں رابطے میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہی۔ ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے۔ ہمارے پاس تحریک کی کامیابی کے لیے نمبرز پورے ہیں، امپائر بظاہر نیوٹرل نظر آ رہے ہیں۔ ہم نے امپائر سے کوئی مدد نہیں لینی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے عادی مجرموں کی ای ٹیگنگ متعارف کرانے کے پولیس پلان کی منظوری دے دی

یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے گزشتہ ماہ 11فروری کو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ہم اس ناجائز حکمران کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے اور اس سلسلے میں حکومت کی حلیف جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے کہ وہ اپنا اتحاد ختم کریں۔

Related Posts