کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین کی ایکسرسائز کرتے ہوئے بولڈتصاویر اور ویڈیو لیک ہوگئی۔
اداکارہ حاجرہ یامین کااپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کردہ ویڈیو اور تصاویر پرکہنا ہے کہ ہر روز کوشش کر رہی ہوں کہ میری کورونا سے پہلے کی طاقت بحال ہوجائے۔
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل حاجرہ یامین پاکستان کی ابھرتی ہوئی ماڈل اوراداکارہ ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں آئی ایس پی آر کی جانب سے بنائی گئی ڈراما سیریل عہد وفا میں اداکاری کے جوہر دکھا ئے تھے۔
ہاجرہ یامین کے قابلِ ذکر ٹیلی وژن ڈراموں میں بنجارن، بھولی بانو، تو دل کا کیا ہوا، تیری رضا، عشق نہ کریو کوئی، جے آئی ٹی، باندی، تعبیر، آس اور شہرِ ملال شامل ہیں۔ حال ہی میں آن ائیر ہونے والی ڈراما سیریل عہدِ وفا میں ناظرین نے احد رضا میر، عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر کے مدِ مقابل اداکاری کو کافی پسند کیا گیا۔
مزید پڑھیں:جھانوی کپور کا شہرت کیلئے مختصر لباس کا انتخاب، نازیبا تصاویر وائرل