وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے  جس میں جمعیت علمائے اسلام کے حکومت مخالف مارچ سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوگا جبکہ وفاقی کابینہ اراکین، وزراء اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین شریک ہوں گے۔

آج دوپہر 2 بجے بنی گالہ میں 21 رکنی کور کمیٹی وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں شرکت کرے گی جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک مارچ کے حوالے سے اراکین کو بریفنگ دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: رہبر کمیٹی اراکین سے وزیر اعظم کے استعفے کی بات نہیں ہوئی۔پرویز خٹک

کور کمیٹی اجلاس کے دوران فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا جبکہ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

فضل الرحمان کی طرف سے متوقع معاہدے کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی اور دیگر اہم امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

مارچ کے سیاسی حل کے حوالے سے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کی تجویز بھی گفتگو کا حصہ ہوگی جبکہ کور کمیٹی ممبران وزیر اعظم کو آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق مختلف تجاویز دیں گے۔، 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا  کہ آزادی مارچ کے دوران حالات اگر اپوزیشن نے کنٹرول نہ کیے تو حکومت بھی نہیں کرے گی، کوشش ہے مشکل صورتحال پیدا نہ ہو۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان سے آج ملاقات کریں گے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: حالات اپوزیشن نے کنٹرول نہ کیے تو حکومت بھی نہیں کرے گی۔وزیر مذہبی امور

Related Posts