وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو
وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں، بلاول بھٹو

حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم صاحب قوم سے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں اور ہم فوری انتخابات کے لیے تیار ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ کیسا وزیراعظم ہے جو تنقید برداشت نہیں کرتا، ظلم خود کرتا ہے، ووٹ پر ڈاکا مارا، عوام کے جیب اور پیٹ پر ڈاکا مارالیکن اب حساب لینے کا وقت آگیا ہے، وزیراعظم بزدل اور ڈرپوک ہے۔

خود وہ اور اس کے ساتھی دوسروں کو گالی دیں اور محسن بیگ سے پتہ نہیں کیسے ایک لفظ نکلا تو اس صحافی کو اتنا مارا اور پیٹا کہ میرے دوست کے خلاف بات نہ کرو۔

حیدرآباد میں مارچ کے شرکا سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مارچ نالائق، نااہل اور ناجائز وزیراعظم کے خلاف ہے، اس سلیکٹڈ وزیراعطم اور اس کی معاشی پالیسیوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے غریب عوام، مزدور، کسانوں اور طلبہ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، سندھ حکومت واحد حکومت تھی جس نے کم سے کم اجرت باقی صوبوں سے زیادہ رکھا۔

انہوں نے کہاکہ مزدوروں اور عوام کے حق کا فیصلہ عدالتوں میں چینلج ہورہا ہے، حکومت سندھ ماہانہ اجرت پہلے سے زیادہ مقرر کرے گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب سے یہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ آیا ہے۔

تب سے ہم جدوجہد کر رہے ہیں اور اب ہماری جدوجہد ایک اہم مرحلے میں پہنچی ہے جکہ ہم نے اس معاشی بحران، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل سے نکلنے کے لیے عمران خان کو گھر بھیجنا ہوگا اور اس حکومت کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کروانے پڑیں گے تاکہ ایک ایسی عوامی حکومت آئے، جس کو عوام کا مینڈیٹ ہو، جو عوامی نمائندے ہوں گے، انہیں عوام کے دکھ درد کا احساس ہو اور مسائل کا علم تاکہ وہ جب معاشی پالیسی بنائے تو عوام دوست پالیسیاں بنائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ جیالوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر کٹھ پتلی نے گھبرانا شروع کردیا ہے، کٹھ پتلی نے اپنے چند وزیر سندھ میں بھیجے ہیں کہ سندھ کے حقوق کے لیے مارچ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کو کون سمجھائے گا کہ سندھ کے حق میں اگر ڈاکا مارا تو آپ نے مارا ہے، اگر سندھ کے گیس، پانی، آئینی حق، اٹھارھویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں ڈاکا مارا تو آپ نے مارا۔

مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تو نے نہ صرف سندھ کے ساتھ ناانصافی کی بلکہ چاروں صوبوں کے ساتھ ناانصافی کی، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر تک ناانصافی کی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ یہ تماشے نہیں چلیں گے۔

Related Posts