وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر بات چیت
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر بھی مشاورت کی گئی، ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب آج کریں گے جس میں بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے، روس یوکرین تنازعے اور مہنگائی سمیت دیگر اہم قومی و بین الاقوامی معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان عالمی مہنگائی کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ روس یوکرین کشیدگی اور حالیہ دورہ ماسکو کے متعلق بھی گفت و شنید ہوگی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات اور گندم کی قیمتوں میں 12 سے 15 فیصد اضافہ ہوا۔ روس یوکرین کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں تیل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان یوکرین تنازعے اور مہنگائی پر قوم سے خطاب آج کریں گے

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے آج کے خطاب میں اپوزیشن رہنماؤں کی بدعنوانی، عدالتوں میں زیر التواء کیسز اور ملک کے نظامِ انصاف کے متعلق بات چیت بھی متوقع ہے۔

Related Posts