جنگ کے باعث خاندان کیلئے فکر مند ہوں،بالی وڈ کی یوکرینی اداکارہ کی فریاد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنگ کے باعث خاندان کیلئے فکر مند ہوں، یوکرینی اداکارہ کی فریاد
جنگ کے باعث خاندان کیلئے فکر مند ہوں، یوکرینی اداکارہ کی فریاد

ممبئی: روس اور یوکرین کے درمیان جاری شدید لڑائی کے باعث یوکرین کے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، ایسے میں بالی وڈ کی یوکرینی اداکارہ نتالیہ اپنے خاندان کیلئے فکر مند ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ کے لئے کام کرنے والے یوکرینی اداکارہ نتالیہ 11 سال سے بھارت میں موجود ہیں اور کئی فلموں اور ٹی وی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نتالیہ حالیہ دنوں میں جنگ کے باعث اپنے خاندان کیلئے بہت زیادہ فکر مند ہیں۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میرا خاندان یوکرین کے شہر ریونہ میں مقیم ہے اور والدہ سے فون پربات ہوئی ہے، وہاں بھی روسی فوج سے جنگ جاری ہے۔خانہ جنگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔

یوکرینی اداکارہ نے کہا کہ یوکرین میں میرے خاندان کو کچھ ہوگیا تو میں یتیم ہوجاؤں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ کی فیملی میں والدہ، سوتیلا والد اور دو بھائی اور ان کی بیوی بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ستاروں سے سجی شام میں فلم پردے میں رہنے دو کا ٹریلرلانچ، تصویری جھلکیاں

اداکارہ نے کہا کہ بمباری اور لڑائی کے باعث سب کو شیلٹرز میں جانے کیلئے کہا گیا ہے لیکن میرے گھر والوں نے خود کو گھر میں بند کردیا ہے اور اب ان سے رابطے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

Related Posts