عدم اعتماد، نواز شریف نے خریدوفروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دے دی۔ شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے خریدوفروخت کی ذمہ داری زرداری کو دی ہے،عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان اور زیادہ چیلنج ثابت ہوں گے، اپوزیشن نے نام لے کر اداروں کو گالیاں دیں، بکنے والے کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا کہ سارے مفادپرست اکٹھے ہورہے ہیں اور تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت ہورہی ہے، نواز شریف نے نئی خریدوفروخت کی ذمے داری آصف زرداری کو دی ہے، اپوزیشن کو عمران خان کا علم نہیں، عمران خان ترپ کا پتا کھیلیں گے کہ یہ سب نیست و نابود ہوجائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان اور زیادہ چیلنج ثابت ہوں گے، اپوزیشن نے نام لے کر اداروں کو گالیاں دیں، بکنے والے کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، اپوزیشن والے ہر اس گھر میں خیرات مانگنے جارہے ہیں جو ان کے دل میں کھٹکتا ہے، سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا، جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو گڑھے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان کے سینئر قوم پرست سیاستدان عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے، انہیں مہنگائی کا بھی احساس ہے، اس حکومت کا ایک سال رہ گیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، تحریک عدم اعتماد میں کوئی جان نہیں صرف خریدو فروخت کا بازار گرم ہے، امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، عمران خان کو بھی سیاسی مشورہ ہے کہ جہانگیر ترین سے بات کریں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا دورہ روس انتہائی کامیاب رہا تاہم بھارت کو وزیراعظم کا دوہ روس ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

Related Posts