عدالت نے فواد چوہدری اور آصف زرداری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے فواد چوہدری اور آصف زرداری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد کردیں
عدالت نے فواد چوہدری اور آصف زرداری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد کردیں

اسلام آباد: عدالت نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور سابق صدر و شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے دائر کی گئی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر اور فواد چوہدری کونااہل قراردینے کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے کہا کہ 2لاکھ ووٹرز کسی کومنتخب کریں تو غیرمنتخب جج انہیں نااہل کیوں قرار دے؟

یہ بھی پڑھیں:

حوثی باغیوں کے ڈرون حملے، پاکستان کا سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان

 نااہلی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ دو لاکھ ووٹرز کسی کو منتخب کریں تو غیر منتخب جج کیوں نااہلی کا فیصلہ کرے؟ اپنے سیاسی تنازعات عدالتوں سے باہر نمٹائیے۔

مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مفاد عامہ میں عدالتوں کو منتخب نمائندوں کی نااہلی کے کیسز میں پڑنا ہی نہیں چاہیے۔کسی بھی منتخب نمائندے کو نااہل کرنے کے لیے عدالت کیس کی سماعت کیوں کرے؟اپنا اختیار استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا درخواستیں خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ  دونوں کیسز ایسے نمائندوں سے متعلق ہیں جن کو عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا۔ 

درخواستوں کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ ہر سیاسی جماعت نے اپنی سوشل میڈیا ٹرولنگ ٹیم بنائی ہوئی ہے۔ عدالتوں میں اپنےمعاملات لاتے ہیں۔ جس کیخلاف فیصلہ آئے وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا آغاز کردیتا ہے۔

ہائیکورٹ نے استفسارکیا کہ جب یہ سب ہونا ہے توعدالتیں ان معاملات میں کیوں پڑیں۔ پھر آپ کہتے ہیں ہماری عدالتیں 139 ویں نمبرپرہیں۔ یہ ریٹنگ عدالتوں کی نہیں پورے گورننس سسٹم کی ہوتی ہے۔اگر گورننگ کے مسائل نہ ہوں تو کیسز نہیں آسکتے۔

نااہلی کیلئے درخوستوں کو خارج کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت نے سابق وزیر خارجہ کو نا اہل کیا تو 7ماہ تک ان کا حلقہ خالی رہا تھا۔ میں نہیں کہتا عدالتیں بہت اچھی ہیں لیکن پورا سسٹم دیکھا جانا چاہئے۔ 

Related Posts