تبریز میں ایرانی جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 3 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تبریز میں ایرانی جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 3 افراد جاں بحق
تبریز میں ایرانی جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 3 افراد جاں بحق

تہران: ایران کے شمال مغربی علاقے میں ایرانی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران میں جنگی طیارہ گرنے کے نتیجے میں ایک پیدل چلنے والا شہری اور 2 پائلٹس جاں بحق ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طیارہ رہائشی علاقے میں واقع اسٹیڈیم میں گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی و روسی صدورکا یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے سمٹ پر اتفاق

شمال مغربی ایران میں واقع تبریز کی آبادی کم و بیش 16 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ حکام نے جنگی طیارہ گرنے کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ تبریز ائیر بیس کے کمانڈر جنرل رضا یوسفی کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ تربیتی مقاصد کیلئے استعمال کیاجاتا تھا۔

جنرل رضا یوسفی نے مزید کہا کہ طیارہ اپنی آخری پرواز پر جاتے ہوئے تکنیکی مسائل کا شکار ہوگیا جس کے سبب پائلٹس رن وے تک نہ پہنچ سکے۔ پائلٹس نے مقامی آبادی کو جانی نقصان سے بچانے کیلئے طیارے کا رخ اسٹیڈیم کی طرف موڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹس نے مقامی آبادی کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دے دی۔ وہ اپنی جان بچانے کیلئے ایجیکشن سسٹم کا استعمال کرسکتے تھے، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے اسٹیڈیم کی طرف روانہ ہوگئے۔

Related Posts