لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 7 کا اہم میچ کھیلنے کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم اور کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کے مابین ٹاس ہوا جو گلیڈی ایٹرز جیت گئے اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا عندیہ دے دیا۔
خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ کوئٹہ اور کراچی جب کہ دوسرا میچ شام سات بج کر 30 منٹ پر ملتان سلطانز اور اسلام آباد کے مابین ہوگا۔
کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور ملتان کا میچ، پلے آف کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا