ممبئی: سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو حجاب اور تعلیم میں سے ایک کو چننے پر مجبور کرنا ناانصافی اور ظلم ہے۔
تفصیلات کے مطابق زائرہ وسیم نے حجاب کے معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مذہبی وابستگی پر خواتین کو ہراساں کیے جانے کے پورے نظام کی مخالف ہوں۔
اُشنا شاہ ڈراموں میں کزن کے ساتھ شادی کی حوصلہ شکنی کیلئے پر عزم
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب 6 مسلمان طالبات کو حجاب پہن کر کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جس پر کالج حکام کے خلاف احتجاج شروع ہوا اور پورے کرناٹک میں تشویش پھیل گئی۔
انسٹاگرام پوسٹ میں زائرہ وسیم نے کہا کہ حجاب پہننا کوئی انتخاب نہیں بلکہ اسلام میں ایک فرض ہے۔ میں شکرگزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب کا استعمال کرتی ہوں اور اس نظام سے ناراض ہوں۔