رکن اسمبلی ثانیہ عاشق کی شادی میں مریم نواز کی شرکت، تصاویر اور ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رکن اسمبلی ثانیہ عاشق کی شادی میں مریم نواز کی شرکت، تصاویر اور ویڈیو وائرل
رکن اسمبلی ثانیہ عاشق کی شادی میں مریم نواز کی شرکت، تصاویر اور ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے رکنِ اسمبلی ثانیہ عاشق کی شادی میں شرکت کی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی سیکریٹری و رکنِ پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے شادی میں شریک ہو کر نئے جوڑے کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:

 عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے۔ مریم نواز

شادی کی مناسبت سے مریم نواز نے سرخ جوڑا زیبِ تن کر رکھا تھا۔ شادی کی تقریب سے دلہن ثانیہ عاشق کے ہمراہ مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر ٹوئٹر صارفین نے مختلف تبصرے بھی کیے۔ 

 

رکنِ پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کی تقریبِ شادی میں ن لیگ کی ترجمان و سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور دیگر ن لیگی رہنما بھی شریک ہوئے۔ ثانیہ عاشق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی رکن اور مریم نواز کے ہمراہ اکثر نظر آنے والی ان کی سیکریٹری ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جب ہم پر تنقید ہوتی تھی، تو مسلم لیگ نے تو کسی کو بھی جیل میں نہیں ڈالا، عمران خان جس طرح سے صحافیوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں، اُن کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر3روز قبل  گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی قانون بدنام زمانہ نہیں ہوتا، قانون کا استعمال اس بات کا تعین کرتا ہے، ابھی نیب نے اپنا تیسرا پراسیکوٹر تبدیل کر لیا ہے اور عدالت نے نیب کو 4 ہفتوں کی مہلت دی۔

Related Posts