پی آئی اے کا اسکردو اور گلگت کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا
پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا

کراچی: پاکستان انتڑنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے اسکردو اور گلگت کے لیے دوبارہ براہ راست فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کراچی اور لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دوبارہ براہ راست فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ 14 مارچ سے پی آئی اے لاہور اور کراچی سے گلگت اور اسردو کی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے بعد اب ملک کے دیگر حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں آپریٹ ہوں گی،پروازوں کے آغاز کا مقصد موسم بہتر ہوتے ہی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر لاہور سیگلگت اور اسکردو اور کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں سے ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد سیاح اسکردو اور گلگت کی سیاحت کے لیے پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں چلائی تھیں۔

Related Posts