پاکستان میں کورونا کے2ہزار 462 نئے کیسز رپورٹ، 49مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے2ہزار 462 نئے کیسز رپورٹ، 49مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے2ہزار 462 نئے کیسز رپورٹ، 49مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 462 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 49شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 91ہزار 423افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 877شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این سی او سی کا بڑا فیصلہ، کورونا کی 10فیصد سے کم شرح والے شہر پابندیوں سے آزاد

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49ہزار553ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ58 لاکھ 96ہزار758ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.97فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 534مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  4 ہزار 792افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 88 ہزار517 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 73 ہزار 29ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 724افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 390جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5لاکھ 60ہزار670کیسز اور 8 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 12 ہزار 78افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 153انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 133 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 371 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 42ہزار 180افراد کورونا سے متاثر اور 773جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 250کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 33ہزار 388شہری کورونا سے متاثر جبکہ 1ہزار1 انتقال کر گئے۔

Related Posts