کراچی: آج کل ہر کوئی اپنی صحت کے حوالے سے فکر مند نظر آتا ہے، لوگ مختلف قسم کے ڈائٹ پلان استعمال کرتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ سب ڈائٹ پلان غلط ہوتے ہیں مگر پھر بھی کچھ غلطیاں کرجاتے ہیں، جس سے ان کی صحت متاثر ہوتی ہے۔
ہم نے سوچا کیو نہ ہم آج ایم ایم نیوز کے پروگرام میں ایسی شخصیت کو دعوت دیں جو اس حوالے سے ہماری بہتر رہنمائی کرسکتی ہیں، تو ہم نے آج ایک بہترین نیوٹرسنٹس اور لائنس یافتہ آسٹیٹین (ماہر صحت) حنا انیس کو اپنے اسٹوڈیو میں آنے کی دعوت دی، اس دوران ان سے سیر حاصل گفتگو ہوئی جو قارئین کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔
ایم ایم نیوز: بی ایم آر اور بی ایم آئی کو آسان الفاظ میں کیسے سمجھا جاسکتا ہے؟
حنا انیس: جب بھی میرے پاس میرا کلائنٹ آتا ہے، جو بہت زیادہ کنفیوز ہوتا ہے، جو آکر میرے سامنے یہی کیلکولیشن رکھتا ہے، ڈاکٹر صاحبہ میرا بی ایم آر اور بی ایم آئی کے حساب وزن کتنا ہونا چاہئے، تو میں اس سے کہتی ہوں کہ آپ اس چیز کو بھول جائیں، کیونکہ آپ کا وزن آپ کی مینٹل اور فزیکل صحت کے حساب سے ہونا چاہئے، میں پھر بھی یہ دیکھتی کہ آپ کی ہائٹ، ویٹ اور آپ کے جسم پر جتنا ماس ہے اس لحاظ سے ہم آپ کے وزن کو کیلکولیٹ کررہے ہوتے ہیں اور یہ ایک جنرل فارمولا ہے، کہ آپ کی ہائٹ کتنی ہے، مثال کے طور پر آپ کی ہائٹ 5.5انچ ہے اور آپ کا وزن ہے 100کلوہے، تو ہم اس کو پھر کیلکولیٹ کرتے ہیں، آپ کے بی ایم آئی سے، اب یہاں پر اگر لوگوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے تو ہم اس کے حساب سے لوگوں کو ان کا ڈائٹ پلان بنا کر دیتے ہیں۔
ایم ایم نیوز: آپ اپنے کلائنٹ کو کس طرح ڈائٹ کے حوالے سے مطمئن کرتی ہیں کہ انہیں کون سی ڈائٹ استعمال کرنی ہے؟
حنا انیس: اس میں کچھ مشکل پیش نہیں آتی، ساری زندگی میری امریکا، لندن اور دیگر ممالک میں گزری، میں نے وہاں یہی دیکھا کہ بی ایم آر اور بی ایم آئی سے کوئی کیلکولیٹ ہی نہیں کرتا، یہ پاکستان میں رواج ہے، لوگوں کو ڈرایا جاتا ہے کہ آپ کو صبح اُٹھ کر صرف 2اُبلے ہوئے کھالینے ہیں، ڈائٹ بسکٹ کھا لینے ہیں، براؤن بریڈ کھا لینی ہے، یہ صحیح نہیں ہے، میرے پاس جب میرا کلائنٹ آتا ہے اور وہ اتنا خوشی خوشی بہترین ڈائٹ پلان لیکر جاتا ہے، اوروہ یہ چیز لے کر جاتا ہے کہ کھانا کھا کر کس طرح وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
ایم ایم نیوز: کیا آپ کے ڈائٹ پلان میں KETOڈائٹ پلان نہیں ہے؟
حنا انیس: ایسا نہیں ہے کہ KETOڈائٹ پلان نہیں ہے، میں آپ کو بتاؤں کہ KETOڈائٹ پلان جب منظر عام پر آیا تو سب سے پہلے کینسر کے مریضوں کے لئے KETOڈائٹ پلان بنا، کیونکہ جب کینسر جسم میں بڑھتا ہے تو کینسر کے سیلز کو ضرورت ہوتی ہے حل ہونے کے لئے شوگرز کی اور شوگرز موجود ہیں کاربوہائیڈریٹس میں، جب ہم کیٹوس پر آتے ہیں تو ہمارے جسم میں جو KETOہوتے وہ ہوتے ہیں FATپر، KETOڈائٹ تخلیق ہوئی کینسر کے مریضوں کے لئے، جبکہ ہم نے KETOکو استعمال شروع کردیا وزن کم کرنے کے لئے، جب وزن کم کرنے کے لئے KETOکو استعمال کرتے ہیں تو وہ آپ کے جسم میں یورک ایسڈ کو بہت اوپر لے جاتا ہے، ہم چیزوں کا غلط استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں۔
ایم ایم نیوز: کیا ہر طرح کا FATجسم کے لئے خطرناک ہوتا ہے، یا مخصوص FATلینا چاہئے؟
حنا انیس: ہر طرح کا FATجسم کے لئے برا نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کے فوڈ میں فیٹ کو چھپا کر رکھا ہوا ہے، ہمیں مصنوعی فیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایم ایم نیوز: پین کلرز کے حوالے بتائیں، ایک وقت ایسا آتا ہے جب پین کلرز اثر نہیں کرتے؟
حنا انیس: جب کورونا نے ہم سب پر حملہ کیا اس کا پاکستان پر اتنا اثر نہیں ہوا جتنا دیگر ممالک میں اس کا اثر ہوا، کیونکہ پاکستانیوں کی قوت مدافعت الحمداللہ دیگر ممالک کے افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، ہم نے نیچرلز پین کلرز کبھی نہیں لئے، آپ ہلدی کو لے لیں، جو آپ کے جوڑوں کے درد سے لے کر آپ کے سر کا درد بھی ٹھیک کرسکتی ہے، مگر اسے استعمال نہیں کرتے، اس کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ پتہ ہونا چاہئے، ہم سالوں سے بس پیناڈول لئے جارہے ہیں۔
ایم ایم نیوز: بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ آٹے کی جگہ براؤن آٹا استعمال کریں، بریڈ کی جگہ براؤن بریڈ استعمال کریں، آپ اس حوالے سے کیا کہیں گی؟
حنا انیس: چاہے نارمل آٹا ہو یا براؤن آٹا ہو، آٹے کو اگر آپ نے چھوڑنا ہے تو جو استعمال کرنا ہوگا، آٹے کو براؤن آٹا استعمال کرکے نہیں چھوڑنا ہے، اور اگر چاولوں کو چھوڑنا ہے تو باجرے کو استعمال کرنا ہوگا۔
ایم ایم نیوز: نمک کے حوالے سے بتائیں، مختلف قسم کے نمک آگئے ہیں، کون سے نمک ہمیں گھروں میں عام طور پر استعمال کرنے چاہئیں؟
حنا انیس: لاہوری پنک سالٹ آپ کو استعمال کرنا چاہئے، کیونکہ دیگر سالٹ کے حساب سے یہ سالٹ بہت بہتر ہے۔
ایم ایم نیوز: دیسی گھی بہتر ہے یا ویجیٹیبل آئل بہتر ہے؟
حنا انیس: دیسی گھی زیادہ بہتر ہے، ویجیٹیبل آئل کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اولیو کے اندر تیل موجود ہے، ناریل کے اندر تیل موجود ہے، زیادہ ناریل کھائیں، صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔
ایم ایم نیوز: بعض لوگ گوشت اور چکن کو فریج میں فریز کرلیتے ہیں اور مہینوں استعمال کرتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟
حنا انیس: اگر آپ نے چکن یا گوشت فریج میں رکھا ہے تو ایک ہفتے زیادہ اسے فریج میں نہ رکھیں اور اگر پکا لیا ہے تو 5گھنٹے کے عرصے میں اسے کھا کر ختم کردیں۔