کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے چالان اب صرف سیکشن آفیسر کرسکے گا، ماتحت افسران سے چالان کرنے کا اختیار واپس لے لیا گا۔
تفصیلات کے مطابق اس بات کا فیصلہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کراچی پولیس چیف کے عہدے کا چارج لینے کے بعد کراچی پولیس کے پہلے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کیلیئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ اب صرف سیکشن آفیسرز کو چالان کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تاہم ایس او کا ماتحت عملہ اب سے چالان نہیں کرسکے گا۔
غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس فیصلے کا اطلاق اس لئے کیا ہے کیونکہ ان کو ایسا محسوس ہوتا تھاکہ ٹریفک پولیس نیو کلیکشن کا ادارہ بن کر رہ گیا ہے، دھڑا دھڑ چالان کرکے ریونیو کلیکشن کے دوران پولیس والوں کی ٹریفک کے معاملات سےتمام تر توجہ ہٹی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:کراچی، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 60 روپے تک اضافے کا خدشہ