دعا منگی کیس، مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا منگی کیس، مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ
دعا منگی کیس، مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ملزم کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہوا۔

ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل مفرور اغواکار زوہیب قریشی کیسر کی قیمت مقرر کرنے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، آئی جی سندھ کے ذریعے محکمہ داخلہ کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خط میں زوہیب قریشی کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کرنے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کی سفارش کی جائے گی۔ جبکہ ملزم کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

زوہیب قریشی اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور کورٹ پولیس اہلکاروں کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہوا۔

یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دعا منگی کیس کے فرارمرکزی ملزم زوہیب قریشی نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 21فروری تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: دعا منگی کیس، عدالت کا ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم

جیل رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملزم زوہیب قریشی27جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کسٹڈی سیفرار ہوا اور فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردیئے گئے ہیں۔

Related Posts