پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دیدی
پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دیدی

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کو جیتنے کیلئے 183 رنز کا ہدف مل گیا تاہم ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے بلے باز لاہور کی بالنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا

ملتان کی پوری ٹیم 20واں اوور بھی پورا کیے بغیر 130 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سب سے زیادہ 29 رنز سلطانز کے صہیب مقصود نے 26 گیندیں کھیل کر بنائے۔ شان مسعود 8، محمد رضوان 20، ریلی روسو صفر جبکہ ٹم ڈیوڈ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

خوشدل شاہ نے 16 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ انور علی 5، عباس آفریدی 1، عمران طاہر 3 جبکہ بلیسنگ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ سب سے زیادہ وکٹیں لاہور قلندرز کے زمان خان نے لیں۔ انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کپتان شاہین آفریدی، راشد خان اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 15ویں اوور تک محض 100 رنز کے عوض ملتان سلطانز کی 6 وکٹیں گر چکی تھیں۔ بعد ازاں 109، 116 اور 118 رنز پر بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں وکٹ گری۔ 130 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ 

 

Related Posts