ویرات کوہلی اور مجھ میں بہت سی باتیں مشترک ہیں، اے بی ڈی ویلیئرز

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویرات کوہلی اور مجھ میں بہت سی باتیں مشترک ہیں، اے بی ڈی ویلیئرز
ویرات کوہلی اور مجھ میں بہت سی باتیں مشترک ہیں، اے بی ڈی ویلیئرز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے کہاہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور مجھ میں بہت سی باتیں مشترک ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سوچتے تھے کہ کوہلی اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تھوڑا سا مضطرب تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں میں بہت سی بنیادی باتیں مشترک ہیں جس طرح سے ہم کھیل کھیلتے ہیں وہ کافی مماثل ہے، وہ فائٹر ہے اور میرا تعلق اس کے کھیل کے انداز سے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے بارے میں اپنا پہلا تاثر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوچتے تھے کہ کوہلی اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تھوڑا سا مضطرب تھا۔

ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میں اور ویرات پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے تاہم ہمیں زیادہ کچھ معلوم نہیں تھا اور جب ویرات کے ساتھ ملاقات ہوئی اور ہماری دوستی ہوئی تو میں نے اْنہیں بتایا کہ وہ اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں تھوڑے مضطرب تھے اور یہ میرا ابتدائی تاثر تھا۔

اْنہوں نے کہا کہ ہماری مناسب دوستی اس وقت شروع ہوئی جب میں نے 2011 میں RCB کیلئے کھیلنا شروع کیا، شاید یہ تب ہے جب ہم اچھے دوست بننا شروع ہوئے۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی ایشلے جائلز کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

سابق کرکٹر نے کہا کہ میں ایسا انسان ہوں کہ میں ہر وقت سب کے ساتھ رابطے میں نہیں رہتا ہوں لیکن ویرات کے ساتھ رابطے میں ہوتا ہوں۔

Related Posts