کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا اہم میچ جاری ہے، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیتنے کیلئے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض کی قیادت میں پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز کے دوران 4و کٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ 7، کراچی کنگز کی ٹاس جیت کر زلمی کو بیٹنگ کی دعوت
پشاور زلمی کے اوپننگ پر آنے والے پہلے دونوں کھلاڑیوں کو کراچی کنگز کے بالر عمید آصف نے کیچ آؤٹ کیا۔ حضرت اللہ زازئی نے 27 گیندوں پر 41 رنز بنائے جبکہ کامران اکمل نے 19 گیندیں کھیل کر 21اسکور کیا۔
حضرت اللہ زازئی کا کیچ کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے جبکہ کامران اکمل کا محمد نبی نے پکڑا۔ حیدر علی 21 گیندوں پر 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کا کیچ عامر یامین کی گیند پر لیوس گریگوری نے پکڑا۔
سب سے نمایاں بیٹر شعیب ملک نے 28 گیندوں پر 52رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ بین کٹنگ 22گیندوں پر 24 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر شرجیل خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ردر فورڈ نے 4 گیندوں پر 9رنز بنائے۔