پشاور میں 867 نئے کورونا کیسز رپورٹ، 5روز میں 23تعلیمی ادارے بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں 867 نئے کورونا کیسز رپورٹ، 5روز میں 23تعلیمی ادارے بند
پشاور میں 867 نئے کورونا کیسز رپورٹ، 5روز میں 23تعلیمی ادارے بند

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ 1 روز میں 867 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کی روک تھام کی غرض سے گزشتہ 5 روز میں 23 تعلمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 867 نئے کورونا کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔ وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 40 فیصد تک جا پہنچی جس پر شہری انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے7ہزار 48نئے کیسز رپورٹ، 21مزید شہری جاں بحق

گزشتہ 1 روز میں 800سے زائد کیسز سامنے آنے پر ایکشن لیتے ہوئے زیادہ کیسز کے حامل 5 مزید اسکول بند کردئیے گئے۔ 5 روز میں مجموعی طور پر 23 تعلیمی ادارے وائرس کی روک تھام کیلئے بند ہوئے۔

محکمۂ صحت خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 1 ہزار 647 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثب آنے کی شرح 9 فیصد سے زائد تک جا پہنچی۔

شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے زیادہ کیسز کے حامل 3 سرکاری اور 2 نجی اسکولز کو بند کیا گیا ہے جو ایک ہفتے کے بعد کھلیں گے۔ طلبہ کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈی سی پشاور کے مطابق کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا مقصد وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر مزید تعلیمی ادارے بھی بند کیے جاسکتے ہیں۔ 

Related Posts