حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود لانگ مارچ شیڈول کے مطابق ہوگا، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے پاکستان کے آئین کو آگ لگائی ہے، بلاول بھٹو
عمران خان نے پاکستان کے آئین کو آگ لگائی ہے، بلاول بھٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ حکومتی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈے کے باوجود لانگ مارچ کریں گے۔

یہ بات انہوں نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات میں کہی جنہوں نے بلاول ہاؤس میں ان سے ملاقات کی تھی۔

بلاول نے 27 فروری کے لانگ مارچ کے حوالے سے دونوں سابق وزرائے اعظم کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔پی پی پی چیئرمین نے دونوں رہنماؤں سے لانگ مارچ کے مقاصد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بلاول کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے پہلے ہی مختلف حلقوں سے پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد تک منتخب حکومت لانگ مارچ کی وجہ سے خاص طور پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن حکومتی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈے کے باوجود لانگ مارچ آگے بڑھے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقتدار تقسیم کیا اور کبھی نہیں چھینا۔ زرداری سب سے طاقتور سویلین صدر تھے۔ زرداری نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے۔ بلاول نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اختیارات صوبوں کو دیے جائیں اور بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائے۔ مراد علی شاہ نے سندھ میں نیا بلدیاتی نظام دے دیا۔

مزید پڑھیں: حکومت پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، فواد چوہدری

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ملک کی تاریخ میں اتنے خراب معاشی حالات نہیں ہوئے، جب مشرقی پاکستان الگ ہوا تھا۔ جنگ کے دوران بھی معاشی حالات اتنے خراب نہیں تھے۔ یہ حکومت عوام دشمن حکومت ہے، پیپلز پارٹی غریب، عوام دوست جماعت ہے۔

Related Posts