کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کاکہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے تین ممالک کے لیے براہ راست پروازوں کے کام کو تیز کر دیا ہےجبکہ پی آئی اے نے استنبول اور بنکاک کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔
پی آئی اے کے سی ای او نے کہا کہ متعلقہ ایوی ایشن حکام سے برطانیہ ، امریکہ اور یورپی ممالک کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔
ارشد ملک نے کہا کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پاکستانی حکام کو آڈٹ کرنے کے لیے آگاہ کیا۔ آڈٹ کی منظوری کے بعد یورپی ممالک کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ روز ہندو یاتریوں کو لے کر جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو جے پور انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے روک دیا تھا۔
مزید پڑھیں:ٹورنٹو، پی آئی اے کی پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے غائب