حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب،شناختی کارڈ کی شرط مؤخر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt trader deal
حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب،شناختی کارڈ کی شرط مؤخر

اسلام آباد: حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور شناختی کارڈ کی شرط 31 جنوری تک مؤخر کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں تاجر نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تاجروں کیساتھ معاہدے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط 31 جنوری تک موخر کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے لیے کاروبارمیں آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ ان کے مسائل کے حل کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں خصوصی ڈیسک قائم ہوگا۔ حکومت کی ہر پالیسی کا محور عوام ہیں۔ تاجروں سے جائز ٹیکس وصول کریں گے۔

عبدالحفیظ شیخ کاکہناتھا کہ 10 کروڑ تک سالانہ سیلزوالے تاجروں کو ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنایا جائے گا، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے بجلی کے بل کی حد 6 لاکھ روپے سالانہ سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے سالانہ ہوگی، ٹریڈرز کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف بی آر اسلام آباد میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا۔

دوسری جانب: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پہلی سہ ماہی کے دوران ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام ہماری ہر پالیسی کا محور ہیں اور ہمارے تمام مقاصد اس وقت ہی پورے ہوسکتے ہیں جب ہماری معیشت بہتر ہوگی اور معاہدے میں قومی مقاصد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا بلکہ کاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ کا قانون اب بھی برقرار ہے اور ابھی صرف اتنی بات ہوئی ہے کہ 31 جنوری تک کوئی تادیبی کارروائی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تاجر کچھ بھی کر لیں سی این آئی سی کی شرط ختم نہیں ہوگی، جنوری 2020 کے بعد شناختی کارڈ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شناختی کارڈ کی شرط پر خریدو فروخت پر کارروائی 31 جنوری تک مؤخر کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ تک ٹرن اوور پر ڈیرھ فیصد کے بجائےاعشاریہ 5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس ہوگا جب کہ 10 دس کروڑ روپے تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔

Related Posts