لاہور میں 13 سالہ یتیم بچی نے سڑک پر کھانے کا اسٹال لگالیا، شہریوں کی بھرپور پذیرائی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13-year-girl set up a food stall on the road In Lahore,

لاہور: ماں باپ کے سائے سے محروم 13 سالہ حفظِ قران آمنہ نے سڑک پر کھانے کا اسٹال لگالیاجس پر شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق 13 سالہ حفظِ قران آمنہ ڈی ایچ اے روڈ لاہور میں ڈھابہ چلا رہی ہیں جہاں وہ گھر کا بنا ہوا کھانا بیچتی ہے،شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے 13 سالہ آمنہ کی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے جس کے بعد اسٹال پر لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافے کے باعث شہریوں کی جانب سے گھر کے بنے کھانے فروخت کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:دونوں ہاتھوں سے محروم سکندر نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا

چند ہفتے قبل ایسا ہی ایک نوجوان محمد ظہیر سامنے آیا تھا جواسلام آباد میں گھر کے بنے میکرونی فروخت کرکے اپنا اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتا ہے۔

محمد ظہیر کے والد مانسہرہ سے تعلق رکھتے ہیں اور بلیو ایریا میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ محمد ظہیر اسلام آباد میں ہی پلے بڑھے اور اس وقت فرسٹ ایئرکے طالب علم ہیں، ان کی والدہ گھریلو خاتون ہیں اور محمد ظہیر نے اپنے گھر کے مالی حالات میں تنگی کے پیش نظر جی نائن مرکز میں میکرونی فروخت کرنے کا کام شروع کیا۔

میکرونی فروخت کرنے والے نوجوان کے مطابق مہنگائی کی وجہ سے ان کے گھر کے حالات کافی خراب تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ ملکر میکرونی بنانے اور فروخت کرنے کا آئیڈیا شیئر کیا تو انہوں نے بھی مدد کی جس کی وجہ سے وہ یہ کام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Related Posts