کشمیرروڈ پر دلہا کے قاتل کی مشکوک خودکشی، کیس مزید الجھ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kashmir Road robbery: Suspect commits suicide during police raid

کراچی: کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان شاہ رخ کے قتل کے معاملے میں پولیس کی اہم پیشرفت ، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، ملزم فرزند نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 7 میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک گھر پر چھاپہ مارا تاہم ملزم نے مبینہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار انویسٹی گیشن ویسٹ زون میں تعینات تھا اور اسے کئی بار گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو سر میں گولی ماری اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی، گلشنِ معمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

12 جنوری کو کراچی کے علاقے کشمیر روڈ میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو اس کی والدہ کے سامنے قتل کردیا گیا تھا جب کہ سیکورٹی کیمرے نے اسٹریٹ کرائم کی واردات کو فلم بندکرلیا تھا۔

قبل ازیں پولیس نے کہا تھا کہ شاہ رخ کو قتل کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کا نام نہیں بتایا گیا لیکن پولیس اہلکار کا نام شائع کیا گیا اور اس کے ماضی کے جرائم کا بھی حوالہ دیا گیا تھا۔

دیگر زیر حراست افراد میں ملزم فرزند کا مخبر اور دو دیگر مشتبہ افراد شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتاریاں سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار اور دیگر علاقوں میں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پہلے ملزم کو حراست میں لینے کادعویٰ کیا جبکہ بعد میں چھاپے میں خودکشی ظاہر کردی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے پس پردہ سنگین حقائق پر پردہ ڈالنے کیلئے واقعہ کا رخ موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Posts