پاکستان کے معروف کامیڈی اداکار آدی عدیل امجد نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سجل علی اور ہمایوں سعید کے حوالے سے تنقید پر اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجل کا بیان مضحکہ خیز تھا،میں نے ہمایوں سعید کی تضحیک نہیں کی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار آدی عدیل نے حال ہی میں نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی کی نقل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں آدی کو اس مذاق سے پیچھے ہٹنا پڑ گیا۔
حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے کہا کہ مجھے ہالی ووڈ میں کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی جو نازیبا مناظر کے باعث ٹھکرائی۔ سجل کا مزید کہنا تھا کہ ایسے رولز باڈی ڈبل کرکے ادا کیے جاسکتے تھے، مگر پھر بھی مجھے یہ مناسب نہیں لگا۔
مزید پڑھیں:لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیشکش، آدی عدیل کو سجل سے مذاق مہنگا پڑ گیا