نیپرا نے 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیپرا نے 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری
نیپرا نے 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی تاہم اس کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اضافی وصولی جنوری 2022 کے بلوں میں کی جائے گی اور بلوں میں اس اضافے کو الگ ظاہر کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے-الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

قبل ازیں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ نیپرا نے اس سے قبل اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔

نیپرا کے کیس افسران نے نشاندہی کی تھی کہ ایل این جی کی قلت کی وجہ سے ایک ارب 69 کروڑ روپے اور معاشی میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی پر ایک ارب 77 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

سی پی پی اے کے نمائندے نے وضاحت کی تھی کہ بجلی کی کمپنیوں نے اکتوبر کے لیے 70 کروڑ مربع فٹ یومیہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن مجموعی طور ہر 606 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔

نیپرا عہدیداروں نے کہا تھا کہ اکتوبر کے لیے حوالہ جاتی قیمت میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 0.2 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا لیکن وہ 11 فیصد رہی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار 25 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا جو کوئلے سے چلنے والے کچھ بجلی گھروں بشمول حب پاور کی 6 ماہ سے زائد تک بندش کی وجہ 15 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کا پاک افغان تجارت کو بچانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ

بعدازاں نیپرا نے نے اکتوبر2021 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ ایک روپے 7 پیسے مہنگی کردی تھی اور اس اضافے سے کراچی کے صارفین پر ایک ارب 91 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

Related Posts