ریاض: سعودی عرب میں اونٹوں کے سب سے بڑے میلے کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں اونٹنیوں کے مقابلہ حسن کا آغاز ہوگیا۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق ریاض میں کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹیول جاری ہے۔اس فیسٹیول کا سب سے دلچسپ حصہ اونٹنیوں کے درمیان ہونے والا مقابلہ حسن ہے۔
اس مقابلے کے فاتح اونٹنی کے مالک کو 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر انعام دیا جائیگا۔مقابلہ حسن میں اونٹنی کی خوبصورتی کا معیار لمبے اور لٹکے ہوئے ہونٹ، بڑی ناک اور کوہان کی شکل ہے۔
تاہم کچھ برسوں سے مصنوعی طریقے سے حسن میں اضافہ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔اس لیے منتظیمن اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد مقابلے میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں۔
اس سال بھی 40 کے لگ بھگ اونٹنیوں کو خوبصورتی کے لیے بوٹوکس انجیکشن لگانے پر نااہل قرار دیا گیا۔مقابلے میں شرکت کی خواہش مند اونٹنیوں کا ماہرین نے ان کی ظاہری شکل و صورت اور چلنے کے انداز کا معائنہ کیا۔
مزید پڑھیں:کیا سعودیہ نے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کردی؟