واشنگٹن: کاریں بنانے والی امریکی کمپنی جنرل موٹرز نے خود کار ڈرائیونگ کی حامل جدید ترین برقی کار متعارف کرائی ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی کے حیرت انگیز فیچرز سے لیس ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی جنرل موٹرز نے کیڈیلیک انر اسپیس کانسیپٹ کے نام سے کار متعارف کرائی جو پیٹرول کی بجائے بجلی پر چلائی جاسکتی ہے۔ کار میں بیک وقت 2 مسافر سفر کرسکیں گے۔ جگہ کم ہونے کی وجہ کار میں بیٹھنے کی بجائے لیٹنے کی گنجائش پیدا کرنا ہے۔
جنرل موٹرز کا ماننا ہے کہ کار چلانے والے افراد کو بیٹھ کر خود کار کی ڈرائیونگ کی نگرانی کرنے کی بجائے لیٹ کر سفر کا لطف اٹھانا چاہئے۔ گاڑی خود کار ہے جس میں اسٹیرنگ یا پیڈلز کی جگہ سونے والے گاڑی کے مالک اور مسافروں کیلئے کمبل اور کمپارٹمنٹ رکھے گئے ہیں۔
ایپل کے اثاثوں میں تاریخی اضافہ، مالیت 3000 ارب ڈالر تک جاپہنچی
قبل ازیں آٹو ڈرائیونگ کار کے متعدد تجربات ناکامی سے دوچار ہوئے۔ جنرل موٹرز کا دعویٰ ہے کہ جدید ترین کیڈیلیک انر اسپیس گاڑی چلانے کیلئے مینؤل کنٹرول ضروری نہیں۔ کار میں قدم رکھنے والے لوگ خود کو نئی دنیا میں محسوس کرتے ہیں۔ گاڑی کے اندر کا ماحول نہایت آرام دہ ہے۔